0
Friday 9 Nov 2018 12:02

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان
اسلام ٹائمز۔ ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ اسکردو میں آج موسم شدید سرد رہے گا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 05 تک جاسکتا ہے۔ موسمی اتار چڑھاؤ پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم واشک اور تربت میں درجہ حرارت کم سے کم 36 اور زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ خیبر پختونخوا میں موسم سرد اور خشک تاہم کچھ علاقوں میں جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ سندھ کے تمام اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ اسکردو میں درجہ حرارت منفی 05، استور، گوپس منفی 04 اور بگروٹ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 760170
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش