QR CodeQR Code

سندھ حکومت کا محکمہ جیل کی ابتر کارکردگی کا اعتراف، کارکردگی رپورٹ تیار

9 Nov 2018 14:45

سینٹرل جیل کراچی کی گنجائش 2400، جبکہ قیدی 4 ہزار 846 ہیں، اسی طرح ملیر جیل میں بھی گنجائش سے 3 ہزار 449 قیدی زیادہ ہیں۔ کراچی کے ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ جیل کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے محکمہ جیل کی ابتر کارکردگی کا اعتراف کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں پیش کرنے کیلئے محکمہ جیل خانہ جات کی کارکردگی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے، جس میں محکمہ جیل کی ابتر کارکردگی کا اعتراف کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشرے میں مجرمانہ سرگرمیوں کا رجحان بڑھاہے اور ہر سال جیلوں میں قیدیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، سینٹرل جیل کراچی کی گنجائش 2400، جبکہ قیدی 4 ہزار 846 ہیں، اسی طرح ملیر جیل میں بھی گنجائش سے 3 ہزار 449 قیدی زیادہ ہیں۔ کراچی کے ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ جیل کی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتہائی خطرناک قیدیوں کیلئے ہائی سیکیورٹی جیل کی تعمیر بھی التوا کا شکار ہے، محکمہ داخلہ سندھ نے ایک ہزار انتہائی خطرناک قیدیوں کو رکھنے کیلئے ہائی سیکیورٹی جیل کی تعمیر کیلئے 300 ایکڑ زمین کیلئے سندھ بورڈ آف ریونیو کو 2017ء میں درخواست دی تھی، لیکن ایس بی آر نے ہائی سیکیورٹی جیل کیلئے متعلقہ زمین منتقل نہیں کی۔


خبر کا کوڈ: 760176

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/760176/سندھ-حکومت-کا-محکمہ-جیل-کی-ابتر-کارکردگی-اعتراف-رپورٹ-تیار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org