0
Friday 9 Nov 2018 15:59

پشاور میں پولیس کا چھاپہ، 6 کروڑ مالیت کی جعلی پاکستانی کرنسی برآمد، 3 ملزمان گرفتار

پشاور میں پولیس کا چھاپہ، 6 کروڑ مالیت کی جعلی پاکستانی کرنسی برآمد، 3 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس نے جعلی کرنسی بنانے والے گروہ کے 3 افراد گرفتار کرلئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق پشاور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 9 افراد پر مشتمل گروہ کے 3 لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور دیگر کی تلاش جارہی ہے۔ ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 6 کروڑ تیار رقم برآمد کی گئی ہے، جبکہ 17 کروڑ رقم تیاری کے مراحل میں تھی۔ پولیس حکام نے ملزمان کے قبضے سے تمام رقم تحویل میں لے لی ہے۔ اس کے علاوہ جعلی کرنسی بنانے والی مشینری بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ ایس ایس پی جاوید اقبال نے بتایا کہ گروہ پشاور میں ہی کرنسی تیار کرتا تھا جس کو بعد میں ملک بھر میں بجھوایا جاتا تھا۔ ایس ایس پی اپریشن کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو اس سے قبل بھی جعلی کرنسی بنانے پر گرفتار کیا گیا تھا جس کو بعد میں ضمانت پر رہائی مل گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 760182
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش