0
Friday 9 Nov 2018 21:48

ریٹائرڈ سرکاری افسر کے گھر نیب کا چھاپہ، 33 کروڑ روپے برآمد

ریٹائرڈ سرکاری افسر کے گھر نیب کا چھاپہ، 33 کروڑ روپے برآمد
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے ریٹائرڈ سرکاری افسر کے گھر پر چھاپہ مار کر مبینہ طور پر چھپائے گئے تقریباً 33 کروڑ روپے برآمد کرلیے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ نیب لاہور نے گریڈ 16 کے سابق سرکاری افسر کے خلاف مبینہ اطلاع پر کارروائی کی۔  نیب کے مطابق ای ایم ای سوسائٹی میں واقع گھر پر ریڈ میں مبینہ طور پر چھپائے گئے لگ بھگ 33 کروڑ روپے برآمد کر لیے گئے۔ نیب حکام کی جانب سے ملزم کی شناخت فی الوقت صیغہ راز میں رکھی گئی ہے تاکہ مزید شواہد کے حصول میں دشواری پیش نہ آئے۔ برآمد کی جانے والی کرنسی کے متعلق بتایا گیا کہ کم وبیش ساڑھے تین کروڑ مالیت پر مشتمل 11 مختلف ممالک کی کرنسی بھی شامل ہے۔ نیب کے مطابق 10 کروڑ روپے پاکستانی کرنسی اور دیگر برآمد شدہ رقم میں 17 کروڑ روپے کے پرائز بانڈز موجود ہیں۔ علاوہ ازیں نیب لاہور نے دعویٰ کیا کہ ملزم کی ملکیت میں مبینہ طور پر کثیر جائیدادوں کے شواہد بھی حاصل ہو رہے ہیں جن پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیب لاہور کی جانب سے ملزم کے خلاف فوری طور پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کے حوالے سے انکوائری کے احکامات صادر ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں برس جولائی میں نیب نے کراچی میں آمدن سے زائد اثاثے کے حوالے سے انکوائری کا سامنا کرنے والے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے سینیئر عہدیدار کے گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے 1 ارب سے زائد مالیت کی نقدی، لگژری گاڑیاں و دیگر اثاثے برآمد کیے تھے۔ نیب کا کہنا تھا کہ بر آمد کیے گئے اثاثوں میں 55 لاکھ روپے کی نقدی اور پرائز بانڈ، 80 سے 90 لاکھ مالیت کی ایک مرسڈیز سی کلاس، 28 لاکھ مالیت کی ٹویوٹا پریمیو، 2 کروڑ 20 لاکھ مالیت کی سوزوکی سوئفٹ اور لینڈ کروزر کے کاغذات، 50 کروڑ سے زائد مالیت کی اراضی، دبئی میں 3 جائیدادوں کے کاغذات اور بینک اکاؤنٹس جن میں 5 کروڑ سے زائد رقم موجود ہے، شامل ہیں۔ نیب نے ایس بی سے اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل عادل عمر کی فیڈرل بی ایریا کی رہائش گاہ پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کیے گئے سرچ وارنٹ پر چھاپہ مارا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 760224
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش