0
Friday 9 Nov 2018 22:29

ایم ایم اے کیجانب سے مولانا سمیع الحق کے قتل کیخلاف خیبر پختونخوا بھر میں احتجاجی مظاہرے

ایم ایم اے کیجانب سے مولانا سمیع الحق کے قتل کیخلاف خیبر پختونخوا بھر میں احتجاجی مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ متحدہ مجلس عمل نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں مولانا سمیع الحق کے قتل اور توہین رسالت کے الزام میں سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ اس سلسلے میں ضلع مردان میں بھی ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں صوبائی اکابرین و رہنماؤں نے شرکت کی۔ پاکستان چوک میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جمیعت علماء اسلام (ف) اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مولانا سمیع الحق کو تحفظ ناموسِ رسالت پر بات کرنے اور اس کا دفاع کرنے کی سزا دی گئی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ مولانا سمیع الحق کو ایک عالمی ساش کے تحت قتل کیا گیا، اس لئے ان کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور مجرمان کو سزا دی جائے، جبکہ آسیہ بی بی کیس پر نظرثانی کی جائے بصورت دیگر ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ جمعے کو رشکئی انٹرچینج نذر آتش کیا گیا تھا، جس میں متحدہ مجلس عمل کے قائدین و کارکن ملوث نہیں اور ان کیخلاف ناجائز مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے کی جانب سے مردان میں مظاہرے کئے گئے تھے، جبکہ انٹرچینج نوشہرہ میں نذرآتش کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ مردان میں جے یو آئی (ف) کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا شجاع الملک، مردان کے امیر مولانا محمد قاسم، جنرل سیکرٹری مولانا امانت حقانی اور جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا سلطان محمد سمیت 23 افراد کے خلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 760228
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش