0
Friday 9 Nov 2018 22:41

شمالی وزیرستان میں بم دھماکے سے 1 شخص جاں بحق، 3 زخمی

شمالی وزیرستان میں بم دھماکے سے 1 شخص جاں بحق، 3 زخمی
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دھماکہ گاؤں عیدک میں ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق شخص کو میرانشاہ جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے بنوں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق بم موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 760229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے