QR CodeQR Code

پشاور ہائیکورٹ کا حکم معطل، دہشتگردی میں ملوث 68 ملزمان کی رہائی روکنے کا حکم

9 Nov 2018 22:51

سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، ملزمان دہشتگردی جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں لہٰذا فوجی عدالتوں سے سنائی گئی سزاؤں کو بحال کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے دہشت گردی کے الزام میں سزا پانے والے 68 ملزمان کو رہا کرنے کے پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد روک دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے دہشت گردی کے الزام میں فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 68 ملزمان کی سزا کالعدم قرار دیکر انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت عظمٰی میں سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، ملزمان دہشت گردی جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں لہٰذا فوجی عدالتوں سے سنائی گئی سزاؤں کو بحال کیا جائے۔ اٹارنی جنرل کی استدعا پر سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد روکتے ہوئے ملزمان کی رہائی روک دی ہے اور جیل سپرنٹنڈنٹس کو ملزمان کو رہا نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔


خبر کا کوڈ: 760230

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/760230/پشاور-ہائیکورٹ-کا-حکم-معطل-دہشتگردی-میں-ملوث-68-ملزمان-کی-رہائی-روکنے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org