QR CodeQR Code

افغانستان میں لڑائی کے خاتمے کیلئے سیاسی تصفیے کے عزم پر قائم ہیں، امریکہ

پُر امن افغانستان علاقائی تجارت اور ترقی میں نتیجہ خیز کردار ادا کر سکتا ہے

9 Nov 2018 23:18

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ سیاسی تصفیے کے عزم پر قائم ہے، جس سے لڑائی کو ختم کرنے میں مدد مل سکے اور امریکہ اور دنیا کو لاحق دہشت گردی کے خدشات سے نمٹا جا سکے۔


اسلام ٹائمز۔ نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت، زلمے خلیل زاد افغانستان، پاکستان، متحدہ عرب امارات اور قطر کا دورہ کریں گے۔ وہ ایک وفد کی قیادت کر رہے ہیں، جو امریکہ کے مختلف اداروں کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اخباری بیان میں کہا گیا کہ وہ افغان حکومت کے اہلکاروں اور دلچسپی رکھنے والے دیگر فریق سے ملاقات کریں گے، جس کا مقصد داخلی افغان مکالمے اور ایسے مذاکرات کو بڑھاوا دینا ہے جس میں طالبان شامل ہوں، جس سے پائیدار امن کا حصول ممکن ہوتا ہو۔ بیان میں کہا گیا کہ پائیدار امن کے حصول کے لئے لازم ہے کہ تمام افغان اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ خود کریں۔

واضح رہے کہ اکتوبر میں اپنے گذشتہ دورے کے دوران، خلیل زاد نے افغان حکومت اور طالبان پر زور دیا تھا کہ وہ مذاکرات کے لئے بااختیار ٹیمیں تشکیل دیں، اور اس بات پر ان کا حوصلہ بڑھا ہے کہ دونوں فریق اس سمت کی جانب قدم بڑھا رہے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ سیاسی تصفیے کے عزم پر قائم ہے، جس سے لڑائی کو ختم کرنے میں مدد مل سکے اور امریکہ اور دنیا کو لاحق دہشت گردی کے خدشات سے نمٹا جا سکے۔ بیان میں کہا گیا کہ پر امن افغانستان علاقائی تجارت اور ترقی میں نتیجہ خیز کردار ادا کر سکتا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 760235

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/760235/افغانستان-میں-لڑائی-کے-خاتمے-کیلئے-سیاسی-تصفیے-عزم-پر-قائم-ہیں-امریکہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org