0
Saturday 10 Nov 2018 11:22

یہ دنیا موت کی تیاری کی جگہ ہے، مولانا طارق جمیل

یہ دنیا موت کی تیاری کی جگہ ہے، مولانا طارق جمیل
اسلام ٹائمز۔ اللہ نے دعوت و تبلیغ کا پیغام نبی اکرم ؐ کے ذریعے پوری امت تک پہنچایا، یہ پیغام تمام زمانوں کیلئے تھا، اس پیغام کو آنیوالی نسلوں تک پہنچانا اب امت محمدی کی اولین ذمہ داری ہے، اس پیغام کو مان کر اللہ کو راضی کرکے جنت حاصل کرلیں یا نہ مان کر اللہ کی ناراضگی کے نتیجہ میں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے جہنم خرید لیں، یہ صرف ہم پر منحصر ہے اور یہ اجتماع اس پیغام کو سمجھنے اور سمجھانے کی تربیت گاہ ہے، یہاں کسی کا کوئی فرقہ نہیں، کوئی تنقید نہیں کی جاتی، صرف اللہ اور اس کے رسول ؐ کی بات کی جاتی ہے، کہ یہ دنیا موت کی تیاری کی جگہ ہے، انسان جو کچھ بھی کرے صرف یہ سوچ ذہن میں رکھ لے کہ وہ آخرت کی تیاری کر رہا ہے تو انسان کے سارے مسائل اللہ خود بخود ہی ختم کر دے گا۔ عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کے دوسرے روز پنڈال میں ہزاروں فرزندان اسلام کو مولانا محمد اسماعیل، مولانا احمد لاٹ، مولانا طارق جمیل نے اپنے بیان میں کہا کہ حضور اقدسؐ نے قسم کھا کر فرمایا کہ تم امت مسلماں امر بالمعروف اورنہی عن المنکر کرتے رہو ،قبر میں جب منکر نکیر سوال کریں گے تو کیا جواب دے گا، تبلیغی اجتماع میں منکر نکیر کے سوالوں کا جواب دینے کی تعلیم پر ہی سارا دارومدار ہے، یہ دنیا فانی ہے اور یہ چند دنوں کی ہے آخرت کی زندگی ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ہے، ظالموں کو ظلم سے روکتے رہو اور حق بات کی طرف کھینچ کرلاتے رہو، تم بہترین امت ہو، لوگوں کے نفع رسانی کیلئے نکالے گئے ہو، تم لوگ نیک کام کا حکم کرتے رہو اور برے کاموں سے روکتے رہو اور اللہ تعالی پر ایمان رکھتے رہو۔

علماء نے کہا کہ مسلمان بھائیو زندگی فانی ہے، اس پر ایک سیکنڈ کا بھی بھروسہ نہیں، دین سیکھنے میں پہل کرنیوالوں کیلئے اللہ تعالیٰ نے جنت کی بشارت دی ہے، شہر، قصبوں، گاؤں گاؤں اور گلی، محلوں میں پھیل جاؤ اور چھوٹوں سے لے کر بڑوں تک دین سیکھنے اور سکھانے کی دعوت دے کر انکو دین پھیلانے سیکھانے کے عمل میں شامل کرکے اللہ تعالیٰ کے دربار میں بلندی کے مراتب حاصل کرنیوالے بن جاؤ، سالانہ اجتماع میں واپس لوٹنے پر ان کو اپنی اور اپنے مسلمان بھائیوں کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور وہ لوگ قابل احترام ہیں جو اللہ تعالیٰ کے حکم کو گلی محلوں دور دراز کے علاقوں میں مشکلات سے گزر کر کاروبار مال اہل و عیال کو چھوڑ کر دینی فریضہ انجام دینے والے اللہ تعالیٰ کے دربار میں ان کے بلند درجات ہیں مسلمانوں آؤ سب ملکر عہد کریں کہ اس نیک مشن کو پورا کرنے کیلئے خود کو دعوت وتبلیغ کیلئے پیش کریں تاکہ کل رب العزت کے دربار میں یہ کہہ سکیں کہ میں نے ساری زندگی گناہ اور غفلت میں گزار دی لیکن تیری راہ پر تیرے مقرب حضرات کی تقلید کرتے ہوئے میں نے بھی دین سیکھنے اور سکھانے کی کوشش کی تھی دنیا سے منہ موڑ کر خالص تیری رضا کے لیے وقت صرف کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 760288
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش