0
Saturday 10 Nov 2018 13:13

شہباز شریف نواز شریف سے بھی بڑا چور ہے، شیخ رشید

شہباز شریف نواز شریف سے بھی بڑا چور ہے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ قسم کھا کر کہہ سکتا ہوں شہباز شریف نواز شریف سے بڑا چور ہے، شہباز شریف کا داماد چین میں کمپنیوں کا ممبر نکلا ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ سلمان شہباز بھاگ گیا ہے، کرپٹ شہباز شریف میرے دل سے اُتر گیا ہے، شریف فیملی سے تعلقات اپنی جگہ مگر چور کو چور کہتا رہوں گا۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نئے سال میں کرپٹ سیاستدانوں کا خاتمہ دیکھ رہا ہوں،سیاست میں نئے چہرے طلوع ہوں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم 15 نومبر کو حیدرآباد ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، 21 نومبر کو چین کے ریلوے کا وفد پاکستان آ رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ریلوے کو 10 ہزار نئی بھرتیوں کی اجازت مل گئی ہے، ریلوے میں ویجیلنس محکمہ ختم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے والٹن اکیڈمی کو یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ریلوے کے ریٹائرڈ کنٹریکٹ ملازمین کو ایک سال میں فارغ کر دیا جائے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ فیصل آباد ٹرین کو ملتان تک لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ 21 نومبر کے بعد کریں گے، ریلوے کے تمام سکول اور ہسپتال نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 760308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش