0
Saturday 10 Nov 2018 17:29

سندھ میں سرکاری گاڑیاں خریدنے پر 3 سال کیلئے پابندی عائد

سندھ میں سرکاری گاڑیاں خریدنے پر 3 سال کیلئے پابندی عائد


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت بھی وفاق کے نقش قدم پر چل پڑی۔ نئی سرکاری گاڑیاں خریدنے پر تین سال کیلئے پابندی عائد کر دی گٗئی۔ گاڑیاں افسران کو لیز پر دی جائیں گی۔ گورنر، وزیراعلیٰ، چیف جسٹس سمیت دیگر اہم شخصیات کیلئے بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال کی منظوری دی گٗئی۔ پلاسٹگ کی تھیلیوں پر پابندی سمیت سندھ کابینہ کے اجلاس میں دیگر اہم فیصلے بھی کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں پولیس میں تقرریوں و تبادلوں سے متعلق کمیٹی قائم کرنے کے علاوہ نئی گاڑیوں کی خریداری پر تین سال کیلئے پابندی لگا دی گئی۔ سندھ کابینہ نے گورنر، وزیراعلیٰ، چیف جسٹس، چیف سیکریٹری، وزیر داخلہ، آئی جی پولیس، دو ایڈیشنل آئی جیز کو بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کرنے کی منظوری بھی دی۔

سندھ کابینہ نے پولیس میں تقرریوں اور تبادلوں کے ڈرافٹ کو دیکھنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی، جس میں مشیر قانون، منسٹر انرجی، ہوم سیکریٹری اور آئی جی پولیس شامل ہیں۔ اجلاس میں آئی جی جیل خانہ جات اور ڈی آئی جی جیل کی تقرری سے متعلق 1978ء کا رول بحال کر دیا، جس کے تحت ڈی آئی جی جیل کو ہی آئی جی جیل خانہ جات پر ترقی دی جائے گی۔ سندھ کابینہ نے گورنر، وزیر اعلیٰ، چیف جسٹس، چیف سیکریٹری، وزیر داخلہ، آئی جی پولیس، دو ایڈیشنل آئی جیز کو بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کرنے کی منظوری بھی دی، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر وزیر یا افسر کو کابینہ کی منظوری سے بلٹ پروف گاڑی دی جائے گی۔ اجلاس میں نئی گاڑیوں کی خریداری پر تین سال کیلئے پابندی عائد کر دی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ گریڈ سترہ کے افسر کو لیز پر گاڑی دی جائے گی۔ جب قسطیں پوری ہوں گی تو گاڑی افسر کے نام ہو جائے گی، جبکہ گاڑی کی مرمت کے اخراجات بھی افسر خود پورے کرے گا۔ سندھ کابینہ اجلاس میں شدید بیمار یا عمر رسیدہ قیدیوں کے مسائل پر بھی بات چیت ہوئی، کمیٹی کی جانب سے 27 میں سے 12 معمر قیدیوں کی رہائی کی سفارشات کو منظور کرلیا گیا۔ سندھ کابینہ نے پلاسٹک اور پولی بیگ پر پابندی کی منظوری بھی دی۔ پہلے مرحلے میں سکھر، پھر کراچی اور حیدرآباد میں پابندی عائد جائے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق پابندی پر 3 ماہ میں عمل درآمد کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 760370
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش