0
Saturday 10 Nov 2018 18:19
باتیں شیئر نہ کی جائیں تو غصہ سیکرٹ بیلٹ پر نکلتا ہے

وزیراعظم کی کاوشوں سے جلد قرض سے نجات پالیں گے، چودھری پرویز الٰہی

وزیراعظم کی کاوشوں سے جلد قرض سے نجات پالیں گے، چودھری پرویز الٰہی
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ طارق بشیر چیمہ کو گلہ ہے کہ ان کے حلقے میں مداخلت ہوئی، یہ ایک حلقے کی شکایت نہیں۔ پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ہم عمران خان کے ساتھ ہیں، جب آپ کسی پارٹی کے ساتھ چلتے ہیں تو ایک دوسرے تک بات پہنچانی پڑتی ہے، تحفظات آتے رہتے ہیں، دور بھی ہوتے رہتے ہیں، اپنے ساتھیوں سے گھر بیٹھ کر بھی بات نہیں کرینگےتو کام کیسے چلے گا۔ حلقوں میں ووٹ مانگنے جاتے ہیں تو ووٹر بھی شکوے کرتے ہیں، ووٹر گلہ نہیں کرے گا تو اس کا مسئلہ کیسے حل ہو گا۔ مسلم لیگ قاف کے رہنماء کا کہنا تھا کہ باتیں شیئر نہ کی جائیں تو غصہ خفیہ بیلٹ کے ذریعے نکلتا ہے، سرور صاحب کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں، چودھری سرور کو عمران خان نے تعینات کیا ہے۔ پی ٹی آئی کیساتھ اتحاد ہے، جو گلہ ہوتا ہے وہ بیٹھ کرحل کر لیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ قاف کے رہنماؤں چوہدری پرویز الٰہی اور طارق بشیر چیمہ نے جہانگیر ترین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چودھری سرور کو کنٹرول کریں، انہوں نے وزیراعلٰی کو نہیں چلنے دینا، وزیراعظم کی کاوشوں سے جلد قرض سے نجات پالیں گے۔

مسلم لیگ قاف کے رہنماء طارق بشیر چیمہ کا دنیا نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ چودھری سرور کی مداخلت پر اپنی قیادت کو شکایت لگائی، ہمیں صرف اپنے حلقے میں مداخلت سے اعتراض ہے، ہم ناراض ہیں نہ ہونے جا رہے ہیں، پی ٹی آئی قیادت پوچھے گی تو بتا دوں گا کہ کیا مداخلت ہے، جہانگیر ترین صاحب سینیٹ الیکشن سے متعلق تشریف لائے تھے۔ طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ میرے حلقے کا مسئلہ ہے اسے میں نے ریز کیا ہے، میں نے ایسی کیا بات کر دی جس سے طوفان کھڑا کیا جا رہا ہے۔ معاملہ پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین کو شریف وزیراعلٰی ہضم نہیں ہو رہا، پارٹی کے اندر ایک فیصد بھی وزیر اعلٰی سے متعلق کوئی اختلاف نہیں، اگر ایسے ہی کلپس نکالنے لگے تو کوئی بھی نہ بچے، سیاق و سباق سے ہٹ کر مطلب کی باتیں چلائی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 760379
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش