0
Saturday 10 Nov 2018 19:32

سندھ میں پلاسٹک کی تھیلیوں پر مرحلہ وار پابندی کی حکومتی منظوری

سندھ میں پلاسٹک کی تھیلیوں پر مرحلہ وار پابندی کی حکومتی منظوری
اسلام ٹائمز۔ سندھ کابینہ نے پلاسٹک کی تھیلیوں پر مرحلہ وار پابندی کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں پولی تھین بیگز کی خرید و فروخت پر پابندی، خطرناک امراض میں مبتلا معمر قیدیوں کی رہائی اور بلٹ پروف گاڑیوں سے متعلق اموت پر تبادلہ خیال ہوا۔ اجلاس کے دوران محکمہ ماحولیات کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پولی تھین بیگ کی تیاری اور اس کا استعمال قانوناً جرم ہے، کابینہ نے پولی تھین بیگ کے استعمال پر مرحلہ وار پابندی لگانے کی منظوری دے دی۔ یہ پابندی آئندہ 3 ماہ میں مرحلہ وار عائد ہوگی، پہلے مرحلے میں سکھر اور اس سے ملحقہ اضلاع، جبکہ اگلے مراحل میں کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں اس کا اطلاق ہوگا، پولی تھین بیگز پر پابندی کو مؤثر بنانے کیلئے تاجر برادری اور دکاندار حضرات کو اعتماد میں بھی لیا جائے گا۔ کابینہ نے گورنر، وزیراعلیٰ، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، چیف سیکرٹری، وزیرداخلہ، اسپیکر، آئی جی پولیس اور دو ایڈیشنل آئی جیز کو بلٹ پروف گاڑیاں دینے کی منظوری دے دی۔ اس کے علاوہ کابینہ نے بیمار و معمر قیدیوں کی رہائی کیلئے ہر 3 ماہ میں نئی فہرست مرتب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے خطرناک امراض میں مبتلا معمر قیدیوں کی رہائی کی بھی منظوری دی۔
خبر کا کوڈ : 760390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش