QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹر ہوم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

10 Nov 2018 21:32

منصوبے کے تحت حکومت پنجاب پہلے مرحلے میں لاہور میں 5 شیلٹر ہوم قائم کرے گی۔ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور دیگر وزراء اور اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ دورہ لاہور میں وزیراعظم ایوان وزیر اعلیٰ بھی گئے جہاں وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے ان کی ون آن ون ملاقات ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے لاہور کے میو ہسپتال کے قریب شیلٹر ہوم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، شیلٹر ہوم بے سہارا اور غریب افراد کیلئے بنائے جائیں گے، وزیراعظم کو لاہور  میں تعمیر ہونیوالے شیلٹر ہوم منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ منصوبے کے تحت حکومت پنجاب پہلے مرحلے میں لاہور میں 5 شیلٹر ہوم قائم کرے گی۔ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور دیگر وزراء اور اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ دورہ لاہور میں وزیراعظم ایوان وزیر اعلیٰ بھی گئے جہاں وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے ان کی ون آن ون ملاقات ہوئی۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم کو حکومت پنجاب کی کارکردگی بارے بریف کیا۔ وزیراعظم عمران خان صوبائی وزرا سے بھی مشاورت کریں گے، وزرا اپنے محکموں بارے اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے، صوبائی وزراء کی 70 روزہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے وزراء کے مستقبل اور انکے محکموں کی تبدیلیوں کے حوالے سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔ وزیراعظم 100روزہ پلان پر حکومت پنجاب کی مجموعی تیاریوں پر بھی بریفنگ لیں گے۔ وزیراعظم کی بیوروکریسی کے اعلیٰ حکام کے ساتھ بھی ملاقاتیں شیڈول میں شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 760398

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/760398/وزیراعظم-عمران-خان-نے-لاہور-میں-شیلٹر-ہوم-منصوبے-کا-سنگ-بنیاد-رکھ-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org