0
Saturday 10 Nov 2018 21:57

لاہور میں 15 نومبر کو تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ کا اعلان

لاہور میں 15 نومبر کو تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ ایم ایم اے سمیت تمام دینی و سیاسی جماعتوں کی طرف سے 15 نومبر کو مال روڈ لاہور میں ہونیوالے تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ کے انتظامات کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ آل پارٹیز مجلس عمل تحفظ ختم نبوت میں شامل جے یو آئی، جے یو پی، جماعت اسلامی، جمعیۃ اہلحدیث، تحریک اسلامی کی انتظامی کمیٹیوں کا اجلاس مرکز ختم نبوت نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں زیرصدارت میاں رضوان نفیس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مدارس کمیٹی، تشہیری کمیٹی، سکیورٹی کمیٹی، تاجر کمیٹی، سکولز و کالجز کمیٹی، سوشل میڈیا کمیٹی نے اپنی اپنی رپورٹ پیش کی جس کی روشنی میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ اجلاس میں جے یو آئی کے مرکزی رہنما مولانا محمد امجد خان، مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا علیم الدین شاکر، مولانا اشرف گجر، مولانا عبدالنعیم، مولانا عبدالعزیز، مولانا عبدالشکور حقانی، مولانا محمد حسین، حافظ طارق شاہ، مولانا فاضل عثمانی، مولانا محمد یعقوب فیض، مولانا محمد سلیم، چودھری عبدالقدیر گجر، مولانا عبدالشکور یوسف، قاری معاویہ محمود مکی، قاضی عبدالودود، شاہد اسرار صدیقی، مولانا عبدالرحمن سمیت دیگر ممبرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ 15 نومبر کو لاہور میں ہونیوالے تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ میں لاکھوں شمع رسالت کے پروانے شریک ہو کر اسے لاہور کی تاریخ کا فقیدالمثال مارچ بنائیں گے اور عالم کفر اور ان کے آلہ کاروں پر یہ ثابت کر دیں گے کہ غلامان رسول زندہ ہیں اور دینی حمیت وغیرت کی رمق پورے آب و تاب سے موجود ہے اور وہ اپنا مال و جان، اولاد سب کچھ قربان کر سکتے ہیں لیکن وہ آقاﷺ کی نبوت و رسالت کیخلاف کسی بھی ناپاک سازش کو ہرگز ہرگز برداشت نہیں کر سکتے اور یہ تاریخ ساز ملین مارش گستاخان رسول اور ناموس رسالت کے غداروں کیخلاف ایک بھرپور ایمانی قوت کا مظاہرہ ہوگا اور حالیہ توہین رسالت کیس کے متنازعہ و غیر منصفانہ فیصلہ کیخلاف عوامی ریفرنڈم ہوگا۔ گستاخِ رسول آسیہ مسیح کی رہائی کسی صورت قابل قبول نہیں، سپریم کورٹ اپنا فیصلہ فوری واپس لے۔ کل کے ناموسِ رسالت ملین مارچ میں لاکھوں افراد نے اس فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ پہلے گستاخِ رسول کی بریت اور اب رہائی مسلمانوں کے ایمانوں میں مسلسل بے چینی کا باعث بن رہی ہے۔ عالمی دباؤ پر دیا گیا یہ فیصلہ عدل و انصاف کا خون ہے۔ ناموس رسالت قانون کا نفاذ ہی ملکی سلامتی کا ضامن ہے۔
خبر کا کوڈ : 760399
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش