0
Saturday 10 Nov 2018 22:34

فضائی سفر پرخطر، پاکستان میں ایک ماہ کے اندر 74 واقعات رپورٹ

فضائی سفر پرخطر، پاکستان میں ایک ماہ کے اندر 74 واقعات رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں ائیر لائنز کو پیش آنے والے مختلف نوعیت کے حادثات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ لاہور، کراچی، اسلام آباد، ملتان سمیت دیگر ائیرپورٹس پر آگ لگنے، جہازوں سے پرندہ ٹکرانے، ہنگامی لینڈنگ اور جہازوں پر لیزر لائٹس مارنے سمیت دیگر واقعات میں خوف ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں پاکستانی ایئر پورٹس سے آپریٹ ہونے والی پی آئی اے، ائیر بلو سمیت 6 ایئرلائنز کو 74 حادثات و واقعات پیش آئے۔ رپورٹ کے مطابق سیرین ایئر کو پانچ بار حادثات سے دوچار ہونا پڑا، اتحاد امارات اور سعودی ائیر لائنز سمیت دیگر غیر ملکی ائیر لائن کو 30 مرتبہ حادثاتی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔ پی آئی اے کو سب سے زیادہ 30 مرتبہ اور ائیربلیو کو تین مرتبہ ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور کراچی اور اسلام آباد ایئر پورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 16 واقعات پیش آئے جن میں سے غیر ملکی  ائیر لائنز اور پی آئی اے کو سات سات جب کہ شاہین اور ائیر بلیو کو ایک ایک بار ایسے واقعے کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  پاکستانی ائیر پورٹس سے آپریٹ ہونے والی تین پروازوں کو 15 مرتبہ میڈیکل ایمرجنسی کی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔ غیر ملکی ائیر لائن کو سات مرتبہ اور پی آئی اے، شاہین اور ائیر بلیو کو 8 بار میڈیکل ایمرجنسی کا سامنا ہوا جبکہ زمین سے طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے کے کل 7 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں پانچ واقعات غیر ملکی ایئر لائن جبکہ ایک واقعہ سیرین ایئر اور ایک واقعہ ائیر بلیو کے ساتھ پیش آیا۔ اسی طرح  طیاروں کے راستہ بھٹکنے کے چار واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ خراب موسم کے باعث طیاروں کا رخ موڑنے کے بھی چار واقعات رپورٹ ہوئے۔ جہازوں کے انجن جلنے، فلائٹ کنٹرول پرابلم اور لینڈنگ گئیر کے تینوں حادثے پی آئی اے کو پیش آئے جبکہ رن وے بلاک اور ٹیکنیکل لینڈنگ کا واحد واقعہ بھی پی آئی اے کو ہی پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق دیگر نوعیت کے 9 مزید واقعات بھی سامنے آئے، دوران پرواز انجن خراب ہونے کے دو واقعات رونما ہوئے، پی آئی اے کے طیارے کو ایک مرتبہ شدید خراب موسمی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ٹائر پھٹنے کا واحد واقعہ نجی ائیر لائن کے ساتھ پیش آیا۔
خبر کا کوڈ : 760407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش