QR CodeQR Code

امریکی اہلکار ریمنڈ ڈیوس کے بدلے عافیہ صدیقی کی رہائی کی پیشکش نہیں کی گئی تھی، شاہ محمود قریشی

10 Nov 2018 23:47

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی سیاستدان پاکستان کو نشانہ بناکر الیکشن جیتنا چاہتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں، ایل او سی پر بھارتی فائرنگ مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امریکہ میں قید عافیہ صدیقی کی بقیہ سزا اگر یہاں پوری ہو تو ان کی فیملی کو سہولت مل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی سطح پر عافیہ صدیقی کو لانے کیلئے جو کرسکتے ہیں کریں گے، امریکی اہلکار ریمنڈ ڈیوس کے بدلے عافیہ صدیقی کی رہائی کی پیشکش نہیں کی گئی تھی۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی سیاستدان پاکستان کو نشانہ بناکر الیکشن جیتنا چاہتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں، ایل او سی پر بھارتی فائرنگ مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے، بھارت سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری خواہش اور کوشش ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو، روس بھی خطے کا اہم ملک ہے، روس کو بھی امن مذاکرات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، کوشش کر رہے ہیں کہ افغان امن عمل کیلئے خطے کی دیگر قوتوں کا تعاون بھی حاصل کیا جائے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ یمن میں امن قائم اور غلط فہمیاں دور ہوں۔


خبر کا کوڈ: 760414

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/760414/امریکی-اہلکار-ریمنڈ-ڈیوس-کے-بدلے-عافیہ-صدیقی-کی-رہائی-پیشکش-نہیں-گئی-تھی-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org