0
Sunday 11 Nov 2018 01:10

سعودی عرب سے 2 روز میں ایک ارب ڈالر مل جائینگے، اسد عمر

سعودی عرب سے 2 روز میں ایک ارب ڈالر مل جائینگے، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض کے ٹارگٹ کا تعین نہیں ہوا، البتہ سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر ایک دو روز میں پاکستان آجائیں گے۔ اوورسیز چیمبر آف کامرس میں  صنعت کاروں سے ملاقات کے بعد خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ دبئی میں پاکستانیوں کی 4 ہزار غیر قانونی جائیدادوں اور دیگر ملکوں میں 97 ہزار پاکستانیوں کی پراپرٹیز کا پتہ چلا ہے، ہنڈی اور دیگر رقم ترسیل کے طریقوں نے ملک میں تباہی مچائی، ہنڈی حوالے کی رقوم براہ راست دہشت گردی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوتی ہیں۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کی بہتری کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، حکومت صنعتی پیداوار بڑھانے پر فوکس کر رہی ہے، اس سلسلے میں صنعت کاروں کے مسائل اور تجاویز بہت اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرض کے ٹارگٹ کا تعین نہیں ہوا، اس پر کام ہو رہا ہے، البتہ سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر ایک دو روز میں پاکستان آجائیں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں کمی کی بڑی وجہ نااہلی اور سیاسی گٹھ جوڑ ہے، سبسڈیز دینا مسئلے کا حل نہیں، بجٹ ٹارگٹ کو نہیں ٹیکس مشینری کو ٹھیک کرنا ہوگا، اس سلسلے میں قانون سازی کی جا رہی ہے، 1300 ارب روپے کے ٹیکس کیسز عدالتوں میں ہیں، ٹیکس مسائل کے حل کیلئے خصوصی عدالتیں بن رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف اے ٹی ایف ایک سنجیدہ معاملہ ہے، جنوری میں ایف اے ٹی ایف میں اچھی پیشرفت کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 760428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش