QR CodeQR Code

تبا ہ ہونیوالے انڈونیشیئن طیارے کے مسافروں کی تلاش کا سرچ آپریشن دو ہفتے بعد روک دیا گیا

11 Nov 2018 10:38

انڈونیشیا کی سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ محمد سیوگی نے عوام سے اور خاص طور پر متاثرہ خاندانوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے دوران ہم ہر شخص کو مطمئن نہیں کرسکے، متاثرہ طیارے کے دوسرے بلیک باکس کی تلاش کیلئے کوششیں جاری رہینگی۔


اسلام ٹائمز۔ سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے انڈونیشیئن طیارے کے مسافروں کی تلاش  کے لئے کیا جانے والا سرچ آپریشن دو ہفتے بعد روک دیا گیا۔ انڈونیشیا کی سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ محمد سیوگی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسافروں کی تلاش کے لئے کئے جانے والے آپریشن کو روکنے کا اعلان کیا اور کہا کہ سمندر سے مزید کچھ نہ ملنے کے بعد آپریشن روکا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران انسانی باقیات سے بھرے 196 بیگز سمندر سے نکالے گئے، جس میں سے 79 افراد کی شناخت کرتے ہوئے لاشیں ورثا کے حوالے کی گئیں۔ محمد سیوگی نے عوام اور خاص طور پر متاثرہ خاندانوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے دوران ہم ہر شخص کو مطمئن نہیں کرسکے، متاثرہ طیارے کے دوسرے بلیک باکس کی تلاش کے لئے کوششیں جاری رہیں گی۔ یاد رہے کہ 29 اکتوبر کو جاوا کے سمندر میں لائن ایئر کا مسافر طیارہ گرنے سے تمام 189 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ حادثے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران طیارے کا ایک بلیک باکس بھی ملا تھا، تاہم اب تک حادثے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 760455

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/760455/تبا-ہ-ہونیوالے-انڈونیشیئن-طیارے-کے-مسافروں-کی-تلاش-کا-سرچ-آپریشن-دو-ہفتے-بعد-روک-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org