QR CodeQR Code

سلیم شہزاد کا قتل پاکستان کی تمام صحافی برادری کے لیے ایک پیغام ہے، اراکین قومی اسمبلی

1 Jun 2011 14:10

اسلام ٹائمز:نجی ٹی وی کے پروگرام میں بتا یا گیا کہ مقتول سلیم شہزاد نے ایشیا ٹائمز میں مہران نیول بیس پر حملے سے چند روز قبل یہ خبر دی تھی کہ القاعدہ نے پاکستان میں مزید کاروائیوں کی دھمکی دی ہے۔ سلیم شہزاد کی ان رپورٹس کا ذکر بھی ہوا جس میں وہ القاعدہ کے کام کرنے کے انداز اور تنظیمی امور سے متعلق بتارہے تھے


کراچی:اسلام ٹائمز۔ سلیم شہزاد کا قتل انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے۔ سلیم شہزاد کا قتل پاکستان کی تمام صحافی برادری کے لیے ایک پیغام ہے۔ ان خیالات کا اظہار مختلف شخصیات نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام میں شمالی وزیرستان سے آزاد رکن قومی اسمبلی کامران خان، مسلم لیگ ن کے ایم این اے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عبدالقادر بلوچ، پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی رکن قومی اسمبلی جسٹس ریٹائرڈ فخرالنساء کھوکھر اور صحافی عمر چیمہ بھی شریک ہوئے۔ پروگرام سینئر صحافی سلیم شہزاد کے پراسرار اغوا اور پھر قتل کے موضوع پر تھا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ مقتول سلیم شہزاد نے ایشیا ٹائمز میں مہران نیول بیس پر حملے سے چند روز قبل یہ خبر دی تھی کہ القاعدہ نے پاکستان میں مزید کاروائیوں کی دھمکی دی ہے۔ سلیم شہزاد کی ان رپورٹس کا ذکر بھی ہوا جس میں وہ القاعدہ کے کام کرنے کے انداز اور تنظیمی امور سے متعلق بتا رہے تھے۔
عمر چیمہ نے کہا کہ سلیم شہزاد کا قتل پاکستان کی تمام صحافی برادری کے لیے پیغام ہے۔ سلیم شہزاد کی زیادہ تر رپورٹس قبائلی علاقوں سے متعلق ہوتی تھیں۔ صحافی کو خبریں خواب کی صورت میں نہیں ملتیں، اگر شمالی وزیرستان میں آپریشن کی خبریں غلط ہیں تو حکومت تردید کیوں نہیں کرتی۔ فخرالنساء کھوکھر نے کہا کہ سلیم شہزاد کا قتل انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے۔ شمالی وزیرستان میں ہمارے بچے ہیں، ملک اس وقت خطرناک دور سے گزر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 76050

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/76050/سلیم-شہزاد-کا-قتل-پاکستان-کی-تمام-صحافی-برادری-کے-لیے-ایک-پیغام-ہے-اراکین-قومی-اسمبلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org