QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں ہائیڈ پارک کی طرز پر سپیکر کارنر بنانے کی منظوری دیدی

11 Nov 2018 20:03

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں لاہور میں ہائیڈ پارک کی طرز پر سپیکر کارنر بنانے کی تجویز پیش کی گئی تھی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تجویز کی منظوری دیدی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سپیکر کارنر کیلئے مناسب جگہ تجویز کرنے کی ہدایت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں ہائیڈ پارک کی طرز پر سپیکر کارنر بنانے کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں لاہور میں ہائیڈ پارک کی طرز پر سپیکر کارنر بنانے کی تجویز پیش کی گئی تھی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تجویز کی منظوری دیدی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سپیکر کارنر کیلئے مناسب جگہ تجویز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ کو ابتدائی طور پر ناصر باغ میں سپیکر کارنر بنانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ احتجاج گاہ کے سپیکر کارنر میں شکایات کیلئے آواز بلند کرنے کی اجازت ہوگی، سپیکر کارنر میں سرکاری اہلکار موجود ہونگے جو شکایات متعلقہ حکام تک پہنچائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 760576

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/760576/وزیراعلی-پنجاب-نے-لاہور-میں-ہائیڈ-پارک-کی-طرز-پر-سپیکر-کارنر-بنانے-منظوری-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org