QR CodeQR Code

فضل الرحمان نے بینظیر بھٹو کی بجائے وزیراعظم بننے کیلئے امریکا سے حمایت کا مطالبہ کیا، وکی لیکس

1 Jun 2011 14:46

اسلام ٹائمز:فضل الرحمان کا موقف تھا کہ پی سی او کا حلف نہ اٹھانے پر ہٹائے گئے ججز کا گروپ انیس سو ننانوے میں مشرف کی وفاداری کا حلف اٹھا چکا تھا۔ امریکی سفیر کے مطابق مولانا فضل الرحمان وزیر اعظم بننے کی صورت میں امریکی کانگریس اور تھنک ٹینکس میں لابنگ کے لیے تیار تھے


لندن:اسلام ٹائمز۔ وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے امریکا سے مطالبہ کیا تھا کہ وزیراعظم بننے کے لیے بینظیر بھٹو کی بجائے ان کی حمایت کی جائے۔ ویب سائٹ کے مطابق امریکی سفیر این پیٹرسن نے ستائیس نومبر دو ہزار سات کو بھیجے گئے مراسلے میں لکھا کہ مولانا فضل الرحمان نے بیس نومبر کو ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس کے دوران انہوں نے وزیراعظم بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی ایمرجنسی کے خلاف احتجاج کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی اور نہ ہی ججز کی بحالی پر زور دے گی۔ فضل الرحمان کا موقف تھا کہ پی سی او کا حلف نہ اٹھانے پر ہٹائے گئے ججز کا گروپ انیس سو ننانوے میں مشرف کی وفاداری کا حلف اٹھا چکا تھا۔ امریکی سفیر کے مطابق مولانا فضل الرحمان وزیر اعظم بننے کی صورت میں امریکی کانگریس اور تھنک ٹینکس میں لابنگ کے لیے تیار تھے۔ این پیٹرسن نے مولانا فضل الرحمان کے ووٹ قابل فروخت قرار دیئے۔


خبر کا کوڈ: 76058

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/76058/فضل-الرحمان-نے-بینظیر-بھٹو-کی-بجائے-وزیراعظم-بننے-کیلئے-امریکا-سے-حمایت-کا-مطالبہ-کیا-وکی-لیکس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org