QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کی ملاقات

11 Nov 2018 20:21

محمود خان نے بنی گالہ میں وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جس میں خیبر پختونخوا کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی اور حکومت کے پہلے 100 روزہ پلان پر عملدرآمد کی پیشرفت پر غور کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے بنی گالہ میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم اور وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کے درمیان ملاقات میں حکومت کے پہلے 100 روزہ پلان پر عملدرآمد کی پیشرفت پر غور کیا گیا۔ اس سے قبل گذشتہ رات وزیراعلٰی ہاؤس پنجاب میں وزیراعظم کی زیر صدارت اعلٰی سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے صوبے میں ترقیاتی اسکیموں میں محکمانہ کرپشن کی روک تھام کی حکمت عملی کیلئے کمیٹی بنادی۔ کمیٹی میں سینئر وزیر علیم خان، وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت، وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید اور وزیر مواصلات شامل ہیں۔ کمیٹی ترقیاتی منصوبوں میں محکمانہ کرپشن کے خاتمے کیلئے سفارشات تیار کرے گی۔ وزیراعطم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے ہر سوراخ کو بند کردیں گے، قوم کا ایک ایک پیسہ ایمانداری سے خرچ کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 760581

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/760581/وزیراعظم-عمران-خان-سے-وزیراعل-ی-خیبر-پختونخوا-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org