0
Sunday 11 Nov 2018 21:15
خاتون اول کا فاؤنٹین ہاؤس کا دورہ

ضرورت مند اور مستحق افراد قوم کا اثاثہ ہیں، بشری عمران

ضرورت مند اور مستحق افراد قوم کا اثاثہ ہیں، بشری عمران
اسلام ٹائمز۔ خاتون اول بشری عمران نے فاؤنٹین ہاؤس کے دورے پر بے سہارا خواتین اور بچوں کے ساتھ ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کئے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کے ہمراہ فرح خان بھی ساتھ تھیں۔ اس مواقع پر خاتون اول نے کہا کہ مستحق اور بےسہارا افراد سے مل کر دلی سکون ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت مند اور مستحق افراد قوم کا اثاثہ ہیں۔ بشری عمران نے فاؤنٹین ہاؤس کی انتظامیہ کو ادارے کی بہتری کے لئے تعاون کا بھی یقین دلایا۔ اس حوالے سے فرح خان نے بتایا کہ بشری عمران نے فاؤنٹین ہاؤس میں موجود بچوں اور خواتین مسائل دریافت کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بشری عمران جب بھی لاہور کا دورہ کرتی ہیں تو ان کی صرف یہ ہی خواہش ہوتی ہے کہ بےسہارا عورتوں اور بچوں کے ساتھ وقت گزاریں۔

خاتون اول نے فرح خان سمیت فاؤنٹین ہاؤس خواتین اور بچوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل رواں برس جون میں چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عیدالفطر کے پہلے روز فاؤنٹین ہاؤس کا دورہ کیا تھا۔ فاؤنٹین ہاؤس کے دورے کے موقع پر چیف جسٹس نے مریضوں میں تحائف تقسیم کئے اور ادارے کو ایک لاکھ روپے عطیے کا چیک بھی دیا۔
خبر کا کوڈ : 760585
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش