0
Sunday 11 Nov 2018 22:42

12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت پاکستان میں اتحاد ملت اسلامیہ کا بہترین عملی مظہر ہوگا، اصغریہ تحریک

12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت پاکستان میں اتحاد ملت اسلامیہ کا بہترین عملی مظہر ہوگا، اصغریہ تحریک
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید کاظم حسن کاظمی نے کہا ہے کہ رہبر کبیر حضرت امام خمینیؒ نے امت مسلمہ سے اپیل کی تھی کہ پیغمبر اکرمؐ کی ذات بابرکت کو اپنے اتحاد کا محور قرار دیتے ہوئے بارہ تا سترہ ربیع الاول تک ایام کو ہفتہ وحدت کے طور پر منائیں، آپ کی اس اپیل کا عالم اسلام میں بھرپور خیر مقدم کیا جاتا ہے، امت مسلمہ وحدت و اخوت کے ذریعے سربلندی کی جانب گامزن ہے۔ اپنے بیان میں کاظم حسن نے کہا کہ ہفتہ وحدت میں عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں جشن اور تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس میں اتحاد امت کا بہترین مظہر پیش کیا جاتا ہے، اصغریہ علم و عمل تحریک امام خمینیؒ کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے ہفتہ وحدت کو بھرپور انداز میں مناتی آرہی ہے اور اس سال بھی وطن عزیز پاکستان کی سرزمین پر اتحاد ملت کے ذریعے دشمنانِ ملک و دین کو شکست دی جائے گی، شیعہ سنی بھائی بھائی کے نعروں سے اسلامی فضائیں گونج اٹھیں گی۔ سید کاظم حسن کاظمی نے کہا کہ اصغریہ تحریک کی جانب سے  سندھ بھر میں اہلسنت کے عید میلادالنبیؐ کے جلوسوں اور جلوسوں کا استقبال کرکے سبیل کا اہتمام کیا جائے گا، 12 تا 17 ربیع الاول پاکستان میں اتحاد ملت اسلامیہ کا بہترین عملی مظہر ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 760614
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش