0
Sunday 11 Nov 2018 23:43

فاروق ستار کے دورِ وزارت اوورسیز میں 4 ہزار بوگس سرکاری بھرتیوں کا انکشاف

فاروق ستار کے دورِ وزارت اوورسیز میں 4 ہزار بوگس سرکاری بھرتیوں کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سابق سربراہ فاروق ستار کے دور وزارت میں 4 ہزار بوگس اور جعلی ڈگریوں پر بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار جب 2008ء سے 2010ء تک اوورسیز پاکستانیوں کے منصب وزارت پر تھے، تو اس دوران یہ بھرتیاں ہوئیں۔ بیشتر ملازمین جعلی ڈگریوں پر بھرتی کیے گئے تھے، اس سلسلے میں وزارت اوورسیز نے معاملہ نیب کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ بھرتی کیے گئے افراد کے خلاف کاروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ وزارت اوورسیز اس حوالے سے جلد ہی وائٹ پیپر بھی شائع کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 760625
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش