0
Wednesday 1 Jun 2011 14:56

پاکستان میں پانچ قسم کے دہشت گرد گروپ سرگرم ہیں، امریکی کانگریس کی رپورٹ

پاکستان میں پانچ قسم کے دہشت گرد گروپ سرگرم ہیں، امریکی کانگریس کی رپورٹ
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں پانچ مختلف نوعیت کے عسکریت پسند گروپ موجود ہیں ان میں ایک کا ہدف بھارت اور مقبوضہ کشمیر ہے اور اسے اسٹیبلشمنٹ کی زیادہ سے زیادہ حمایت حاصل ہے۔ یہ بات امریکی کانگرس کے ریسرچ سروس کی ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ ان پانچ گروپوں میں عالمی نوعیت کے حامل عسکریت پسند، افغانستان میں سرگرم عسکریت پسند، فرقہ پرست گروپ اور خالصتاً ملکی نوعیت کا گروپ بھی شامل ہے۔ عالمی نوعیت کے گروپ کا تعلق القاعدہ سے ہے جس سے ازبک عسکریت پسند بھی وابستہ ہیں۔ عالمی سطح پر دہشت گردی کے عزائم رکھنے والے دہشت گرد گروپ میں القاعدہ اور اس کے ازبک اتحادی شامل ہیں جو فاٹا اور کراچی میں سرگرم ہیں جبکہ افغانستان میں قائم دہشت گرد گروپ میں کوئٹہ شوریٰ بھی شامل ہے جو کوئٹہ اور کراچی میں سرگرم ہے۔ رپورٹ کے مطابق لشکر طیبہ، جیش محمد اور حرکت المجاہدین کے پنجاب اور آزاد کشمیر میں قائم ہیں۔
خبر کا کوڈ : 76063
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش