QR CodeQR Code

امریکا کا سعودی عرب سے خاشقجی کے قاتلوں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

12 Nov 2018 07:23

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیتھر نوریٹ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے رابطہ کیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان جمال خاشقجی کے قتل اور یمن تنازعہ پر بات ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ملزمان کا احتساب کرے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیتھر نوریٹ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے رابطہ کیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان جمال خاشقجی کے قتل اور یمن تنازعہ پر بات ہوئی۔ ہیتھر نوریٹ کا کہنا تھا کہ یمن تنازعہ کے پرامن حل کے لیے فریقین مذاکرات کی میز پر آئیں، ہم تمام فریقین سے یمن میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 760645

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/760645/امریکا-کا-سعودی-عرب-سے-خاشقجی-کے-قاتلوں-کو-کٹہرے-میں-لانے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org