QR CodeQR Code

طالبان کے حملوں میں 22 افغان سیکیورٹی اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک

12 Nov 2018 09:24

افغان حکام کے مطابق حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں 10 سیکیورٹی اہلکار اور 15 شہری شامل ہیں جب کہ حملے میں 6 کمانڈوز اور 11 شہری زخمی بھی ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ افغان صوبوں غزنی اور بغلان میں طالبان کے حملوں میں 22 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبے غزنی کے ضلع جگہوری میں طالبان اور سیکیورٹی فورسز کی لڑائی میں 25 افراد ہلاک ہوئے۔ افغان حکام کے مطابق حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں 10 سیکیورٹی اہلکار اور 15 شہری شامل ہیں جب کہ حملے میں 6 کمانڈوز اور 11 شہری زخمی بھی ہوئے۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد غزنی میں افغان فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں جس میں طالبان کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔ طالبان نے افغان صوبے بغلان کے فوجی بیس کیمپ پر بھی گزشتہ روز حملہ کیا جس کے نتیجے میں 12 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک اور 8 افراد زخمی ہوئے۔ دوسری جانب افغان طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دونوں صوبوں میں حملوں کے دوران 36 افغان فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 760649

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/760649/طالبان-کے-حملوں-میں-22-افغان-سیکیورٹی-اہلکاروں-سمیت-متعدد-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org