0
Monday 12 Nov 2018 11:38

جماعۃ الدعوہ کا آسیہ بی بی کیس کیخلاف احتجاج میں شامل نہ ہونیکا فیصلہ

جماعۃ الدعوہ کا آسیہ بی بی کیس کیخلاف احتجاج میں شامل نہ ہونیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت الدعوۃ نے آسیہ بی بی کی سزا معطل کئے جانے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلہ کی حمایت کی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان جماعت الدعوۃ نے کہاہے کہ جماعت الدعوۃ کو آسیہ بی بی کیس کے فیصلے پر تحفظات ہیں تاہم عدلیہ سمیت قومی اداروں کا احترام کرنا چاہیے، اسی وجہ سے حالیہ احتجاج میں شرکت نہیں کی۔ جماعت الدعوۃ کے ترجمان احمد ندیم نے ایک انٹرویو کے دوران سیاسی و مذہبی جماعتوں کے احتجاج پر خاموش رہنے کی وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ ہماری جماعت نے عدالتی فیصلہ آنے کے بعد دو دن احتجاج کا اعلان کیا تھا، تاہم جب احتجاج پر تشدد ہوا تو ہماری جماعت نے فیصلہ کیا کہ سڑکوں پر آنے کے بجائے اسے جمعہ کی نماز تک محدود رکھا جائے۔ انہوں نے کہاکہ جس دن یہ فیصلہ آیا، ہماری جماعت کے اہم رہنما پہلے ہی سے اجلاس میں تھے، جس میں اس فیصلے کے اثرات بھی زیر بحث آئے اور سینئر وکیلوں سے معاملے پر مشاورت کی گئی، جس کے بعد جماعت نے اسے قانونی غلطی قرار دیتے ہوئے اس کا قانونی حل طلب کرنا ہی بہتر سمجھا۔ انکا کہنا تھا کہ جماعت الدعوۃکا موقف ہے کہ شک کا فائدہ صحیح ہے یا غلط اس کا فیصلہ عدالت میں وکیلوں کے ذریعے دی جانے والی درخواست سے ہی سامنے آسکتا ہے، جس کی وجہ سے ہم نے سڑکوں پر جانے کے بجائے قانونی کارروائی کے مکمل ہونے کے انتظار کرنے کا فیصلہ کیا۔ ترجمان کے مطابق جماعت الدعوۃ کے سربراہ نے ان ہی وجوہات کی بنا پر سب سے پہلے نظر ثانی پٹیشن کا مطالبہ کیا، جب حکومت نے ہماری جماعت کے فلاحی کاموں کو روکا تھا تب بھی ہم سڑکوں پر نہیں نکلے تھے اور صرف اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 760678
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش