0
Monday 12 Nov 2018 13:35

وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری

وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری
اسلام ٹائمز۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت جاری ہے۔ اجلاس میں چار نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ای سی سی اجلاس میں گیس پلان کے تحت ایکسپورٹ انڈسٹری کو تین ماہ کیلئے آر ایل این جی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا، گیس کی فراہمی کی اولین ترجیح گھریلو صارفین ہونگے، پلان دسمبر، جنوری اور فروری کیلئے بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی سمری ای سی سی ایجنڈے میں شامل ہے۔ ای سی سی ڈھوک حسین ون فیلڈ سے گیس کی فراہمی کا جائزہ لے گی۔ بٹریسم فیلڈ سے گیس کی فراہمی بھی ایجنڈے میں شامل ہے، جبکہ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان تین سے ساڑھے تین ماہ کیلئے نافذ کیا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ایل این جی ٹرمینلز کی تعمیر سے متعلق امور پر بھی غور کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 760723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش