QR CodeQR Code

فاروق ستار الزامات لگاتے رہیں، میری صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا، عامر خان

12 Nov 2018 14:44

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ رہنما و رابطہ کمیٹی کے رکن نے کہا کہ بظاہر ایم کیو ایم کی تقسیم کا تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو غلط ہے، درحقیقت ایم کیو ایم اپنی جگہ کھڑی ہے اور پارٹی کا پورا سسٹم موجود ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما و رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان نے کہا ہے کہ فاروق ستار کے الزامات سے میری صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ایک مقدمے میں پیشی کے موقع پر عامر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر ایم کیو ایم کی تقسیم کا تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو غلط ہے، درحقیقت ایم کیو ایم اپنی جگہ کھڑی ہے اور پارٹی کا پورا سسٹم موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستار مجھ پر الزامات لگاتے رہیں، میری صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ عامر خان نے ڈاکٹر فاروق ستار سے متعلق مزید سوالوں کے جواب دینے سے گریز کیا۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں اور اب جماعت کے رہنما کھلم کھلا ایک دوسرے پر الزام عائد کر رہے ہیں، جبکہ پارٹی نے فاروق ستار کی رکنیت ختم کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 760743

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/760743/فاروق-ستار-الزامات-لگاتے-رہیں-میری-صحت-پر-کوئی-اثر-نہیں-پڑتا-عامر-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org