0
Monday 12 Nov 2018 21:11

وقت آگیا ہے شیعہ عقائد مسخ کرنیوالوں کا محاسبہ کیا جائے، سبطین سبزواری

وقت آگیا ہے شیعہ عقائد مسخ کرنیوالوں کا محاسبہ کیا جائے، سبطین سبزواری
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ عمل تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے زور دیا ہے کہ سٹیج حسینی تبلیغ دین کا موثر ذریعہ ہے، جس نے عزاداری سید الشہدا اور مکتب اہلبیتؑ کو زندہ رکھا ہے، مجالس عزا سے محبت اور امن کا پیغام جانا چاہیے، نفرت پھیلانے والے خطیب حضرات قرآن و سنت اور سیرت آئمہ کا خیال رکھیں اور عقائد تشیع کو مسخ کرکے مسلک کو مذاق نہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ شیعہ مسلمات اور عقائد کو مسخ کرنیوالوں کا محاسبہ کیا جائے، خود بانیان مجالس بھی خیال رکھیں کہ فساد پھیلانے والے اور من گھڑت واقعات بیان کرنے والوں کی اصلاح کریں اور یقینی بنائیں کہ کوئی خلاف شریعت بات سٹیج سے بیان نہ کی جائے۔ علامہ سبطین سبزواری نے وضاحت کی ہے کہ شیعہ عمل تحریک 1990ء میں قائم کی گئی تھی، اس پلیٹ فارم سے قومی، سماجی اور سیاسی پروگرام انہوں نے جاری رکھے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ علما کونسل ہی ملی پلیٹ فارم ہے، ملی معاملات میں علامہ سید ساجد علی نقوی کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 760758
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش