QR CodeQR Code

ملین مارچ میں تمام مدارس کے علماء اور طلباء کی شرکت یقینی بنانیکا فیصلہ

وفاق المدارس عربیہ نے تمام مدارس میں 15 نومبر کو چھٹی کا اعلان کر دیا

12 Nov 2018 20:45

جامعہ اشرفیہ لاہور میں ہونیوالے خصوصی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ملین مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے 15 نومبر کو مدارس کے اساتذہ اور طلباء کو چھٹی ہوگی، تاکہ وہ ملین مارچ میں اپنی شرکت یقینی بنا سکیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس عربیہ کا اجلاس مولانا فضل الرحیم اشرفی کی زیر صدارت جامعہ اشرفیہ لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مولانا محمد امجد خان، صاحبزادہ مولانا خلیل الرحمان درخواستی، حافظ اسعد عبید سمیت دیگر علمائے کرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاق المدارس اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے قائدین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ایم ایم اے کے زیراہتمام 15 نومبر کو ہونیوالے ملین مارچ کو کامیاب بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ملین مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے 15 نومبر کو مدارس کے اساتذہ اور طلباء کو چھٹی ہوگی، تاکہ وہ ملین مارچ میں اپنی شرکت یقینی بنا سکیں۔ اجلاس میں علماء کرام نے ملین مارچ میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروائی۔ اجلاس میں موجودہ حکومت کیطرف سے وفاق المدارس العربیہ کو درپیش مساٸل اور مدارس کی اصلاحات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 760760

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/760760/وفاق-المدارس-عربیہ-نے-تمام-مدارس-میں-15-نومبر-کو-چھٹی-کا-اعلان-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org