QR CodeQR Code

احتساب شروع ہوتے ہی لٹیروں پر خوف طاری ہے، یہی تبدیلی ہے، مخدوم زین قریشی

12 Nov 2018 17:12

ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت نے عوامی ترقی کے بجائے اپنی جیبیں بھریں، قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا اب احتساب کی باری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کو ورثے میں خالی خزانہ ملا ہے، سابقہ حکومت ایک بہت بڑا قرضہ ورثے میں ہمیں دے گئی ہے، حکومت چلانے کیلئے ہمیں مزید رقم درکار ہوگی، سعودیہ عرب سے آئندہ چند روز میں رقم موصول ہو جائیگی، جبکہ وزیراعظم کے دورہ چین سے بھی ملک کی اقتصادی حالت میں بہتری آئیگی، عمران خان کی قیادت میں سرسبز اور مضبوط پاکستان بنانا چاہتے ہیں، قوم ہمارا ساتھ دے، مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا سابقہ حکومت نے عوامی ترقی کے بجائے اپنی جیبیں بھریں، قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا، اب احتساب کی باری ہے، اس پر لٹیروں میں خوف طاری ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ لٹیروں پر کسی نے ہاتھ ڈالا ہے، انہوں نے کہا تحریک انصاف کا پہلے دن سے موقف ہے کہ احتساب سب کا اور بلاتفریق ہوگا۔                                                                                                                              


خبر کا کوڈ: 760778

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/760778/احتساب-شروع-ہوتے-ہی-لٹیروں-پر-خوف-طاری-ہے-یہی-تبدیلی-مخدوم-زین-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org