QR CodeQR Code

پی ٹی آئی دینی جماعت نہیں، لیکن دین دشمن بھی نہیں، نورالحق قادری

12 Nov 2018 20:19

یونیورسٹی آف فیصل آباد لاہور کیمپس میں جان رحمت العالمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق القادری کا کہنا تھا کہ منبع علم و حکمت نبی پاک کی ذات مبارکہ ہے، محبتوں علم اور عقیدتوں کا محور صرف نبی پاک کی ذات ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ پاکستان علامہ اقبال کے خواب اور قائداعظم کی محنتوں کا نتیجہ ہے، ملک جب تک ریاست مدینہ نہیں بن جاتا، یہ فلاحی مملکت نہیں کہلا سکتا۔ یونیورسٹی آف فیصل آباد لاہور کیمپس میں جان رحمت العالمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق القادری کا کہنا تھا کہ منبع علم و حکمت نبی پاک کی ذات مبارکہ ہے، محبتوں، علم اور عقیدتوں کا محور صرف نبی پاک کی ذات ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور کا ذکر تو سب اذکار سے افضل ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جب تک اس ملک میں ریاست مدینہ کی بنیادیں نہیں آئیں گی، کامیابی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف دینی جماعت نہیں مگر دین دشمن بھی نہیں۔ سیرت النبی کانفرنس سے یوسف عرفان، ڈاکٹر عصمت اللہ زاہد، ڈاکٹر طاہر حمید تنولی، ڈاکٹر نوید اظہر، ارشاد عارف نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 760779

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/760779/پی-ٹی-ا-ئی-دینی-جماعت-نہیں-لیکن-دین-دشمن-بھی-نورالحق-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org