0
Monday 12 Nov 2018 20:51

کشمیر کے سیکولر کردار کی حفاظت کرنا انتہائی ضروری ہے، حکیم یاسین

کشمیر کے سیکولر کردار کی حفاظت کرنا انتہائی ضروری ہے، حکیم یاسین
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ حکیم محمد یاسین نے جموں شہر میں مُسلمانوں اور کشمیریوں کے خلاف مذہبی مُنافرت اور نفرت انگیز تقاریر پر مبنی تقریب کی زبردست مذمت کی ہے۔ انہوں نے اسے کشمیر کے مذہبی بھائی چارے اور خرمنِ امن کو حقیر مفادات کے لئے آگ لگانے سے تعبیر کیا ہے۔ سرینگر سے جاری اپنے ایک بیان میں حکیم محمد یاسین نے ہندو انتہا پسند افراد کی جانب سے جموں کے مسلمانوں اور کشمیریوں کے خلاف زہر اُگلتے ہوئے نفرت آمیز اور فرقہ ورانہ جذبات کو بھڑکانے کے لئے کی گئی تقاریر کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے تلقین کی ہے کہ اس واقعہ مین ملوث افراد کے خلاف FIR درج کریں تاکہ کشمیر میں مذہبی مُنافرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

حکیم محمد یاسین نے کہا ہے کہ کشمیر صدیوں سے آپسی بھائی چارے اور مذہبی رواداری کا آماجگاہ رہا ہے اور ان اعلیٰ روایات کی حفاظت کرنا وقت کی اولین ترجیح ہے۔ اُنہوں نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر کشمیر میں مذہبی اور علاقائی بنیادوں پر سیاسی دوکان چلانے والے عناصر کی سرگرمیوں پر فوری طور روک نہ لگائی گئی تو مُستقبل میں یہی سرگرمیاں قیام امن کی راہ میں مُشکل ترین رکاوٹیں بن کر سامنے کھڑا ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 760789
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش