4
0
Monday 12 Nov 2018 18:33

رسول اللہ (ص) بھی بنی اسرائیل سے تھے، پاکستان بھی اسرائیل کو تسلیم کرلے، رکن قومی اسمبلی عاصمہ حدید

رسول اللہ (ص) بھی بنی اسرائیل سے تھے، پاکستان بھی اسرائیل کو تسلیم کرلے، رکن قومی اسمبلی عاصمہ حدید
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عاصمہ حدید نے کہا ہے کہ پاکستان کو چاہیئے کہ وہ یہودیوں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے اسرائیل کو تسلیم کرلے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے مسلمانوں کی آسانی کیلئے یہ فیصلہ کر دیا ہے کہ جو یہودی ہیں، ان کا قبلہ یروشلم یعنی مسجد اقصیٰ ہوگا اور مسلمانوں کا قبلہ کعبہ شریف جو عرب میں ہے کو قرار دیا، تو یہاں پر مسلمانوں اور یہودیوں کی لڑائی ختم ہو جانی چاہیئے۔ یہ باتیں انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہیں۔ عاصمہ حدید کا کہنا تھا کہ رسول اللہ (ص) اور حضرت علی (ع) نے بھی کہا تھا کہ اپنے دشمن کو دوست بنالو، سب سے بہترین مثال رسول اللہ (ص) کی ہے کہ جنہوں نے یہودیوں کے ساتھ مل کر کام کیا، میں یہ بھی کہتی ہوں کہ ہم اتنا یہودیوں کے نام پر ایک دوسرے کو برا بھلا کہتے ہیں، جب ہم نماز پڑھتے ہیں تو اس میں ہم درود پڑھتے ہیں اور درود میں ہم آل ابراہیم (ع) پر بھی درود بھیجتے ہیں، جن میں یہودی بھی شامل ہیں، تو ہم نماز میں بھی ان کو دعائیں دیتے ہیں، میں سمجھتی ہوں کہ رسول اللہ (ص) نے جو ہمیں سکھایا تھا، اس کی تشریح بہت غلط طریقے سے کرتے ہیں۔

عاصمہ حدید نے دعویٰ کیا کہ رسول اللہ (ص) بھی تو بنی اسرائیل سے تھے، تو اس پر ہم کوئی طریقہ سوچ لیں کہ مسلمان جو دنیا میں کٹ مر رہے ہیں، شام و عراق اور یمن میں ہمارا حشر ہو رہا ہے، تو اللہ کی راہ پر چلنے والے مولانا صاحبان کوئی راہ نکال لیں تو انسان امن میں آجائے گا۔ پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے دنیا میں امن و سلامتی لانے کیلئے پاکستان کو چنا ہے، اب ساری دنیا کی نگاہیں ہم پر ہیں، تو میں اپنے بہن بھائیوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ اس پر سوچیں اور مسلمانوں کو کٹ مرنے سے بچائیں، جیسے رسول اللہ (ص) نے یہودیوں کے ساتھ بہت سارے معاہدے کئے تھے، آپ بھی اسرائیل کے حوالے سے اس طرح کا کوئی حل نکالیں، تاکہ ہماری جو مسلمان عورتیں اور بچے جو مارے جا رہے ہیں، ان کو بچایا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 760793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Iftikhar Khan
Europe
Asteghferullah, she is shettaan, aur Jo maqsed hey wo qoufr hay.
Jawed Ali
Europe
Hamary nabi(saw) bani Israel nhi balky banu ismail men se thy..... afsos hamary leader itna b nhi janty afsos sad afsos.........
Jo israeel se haath melana chahta hai wo pakistan chorr den... aur un ki talwe chaaty.....
Pakistan
محترمہ کی گفتگو سے لگ رہا ہے کہ ان کو قدس کے مسئلے کی بنیادی معلومات ہی نہیں ہیں۔
Pakistan
عاصمہ حدید کی گفتگو سے صرف اتنا واضح ہو رہا ہے کہ یہ یہودیوں کو طاقتور سمجھ کر ان کو قبول کرکے اپنے بندے بچانے کو ترجیح دینا چاہتی ہیں، جبکہ یہ فطری بات ہے کہ ظالم کا ظلم جتنا قبول کریں گے وہ اتنا زیادہ آپ پر ظلم کرے گا۔
ہماری پیشکش