0
Monday 12 Nov 2018 20:28

اے این پی نے افراسیاب خٹک اور بشریٰ گوہر کی رکنیت معطل کردی

اے این پی نے افراسیاب خٹک اور بشریٰ گوہر کی رکنیت معطل کردی
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے پارٹی کے سینئر رہنما افراسیاب خٹک اور بشریٰ گوہر کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔ باچا خان مرکز پشاور سے اے این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے اس سلسلے میں باقاعدہ ایک اعلامیہ جاری کیا جس کے مطابق دونوں رہنماؤں کو پارٹی دسپلن کی خلاف ورزی پر متعدد بار متنبہ کیا گیا تھا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ افراسیاب خٹک اور بشریٰ گوہر کی رکنیت پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور کارکنوں میں انتشار پھیلانے کے باعث معطل کی گئی۔ اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کی جانب سے شوکاز نوٹس کے تفصیلی جوابات جمع کئے گئے جس سے پارٹی مطمئن نہیں ہوئی کیونکہ شوکاز نوٹس کے باوجود دونوں رہنماؤں نے سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں جو پارٹی ورکرز کے ذہنی انتشار کا باعث بنیں۔ اے این پی کے سیکرٹری جنرل کے مطابق دونوں رہنماؤں کے جواب سے پارٹی مطمئن نہیں لہٰذا پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے پارٹی آئین کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ان کی رکنیت معطل کر دی۔
خبر کا کوڈ : 760802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش