QR CodeQR Code

بونیر، ماربل کان میں دھماکے سے 1 مزدور جاں بحق، 2 زخمی

12 Nov 2018 20:43

کان میں کام کرنیوالے ایک مزدور کے مطابق سردی سے بچنے کیلئے مزدوروں نے آگ جلائی تھی، جسکی وجہ سے سرنگ میں دھماکہ ہوا اور پتھروں کے بھاری ٹکڑے مزدروں پر گرگئے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں ماربل مائننگ میں دھماکے سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمیوں کو ڈگر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ضلع بونیر کی تصیل سواڑی کے علاقہ بامپوخہ میں مزدور ماربل کی کان میں کام کر رہے تھے اس دوران دھماکہ ہوگیا۔ دھماکے سے ایک مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ ایمبولینس اور امدادی ٹیم کی عدم موجودگی کے باعث مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو عام گاڑی میں ہسپتال منتقل کر دیا۔ کان میں کام کرنے والے ایک مزدور کے مطابق سردی سے بچنے کیلئے مزدوروں نے آگ جلائی تھی، جسکی وجہ سے سرنگ میں دھماکہ ہوا اور پتھروں کے بھاری ٹکڑے مزدروں پر گرگئے۔ ضلع بونیر ماربل انڈسٹری کیلئے مشہور ہے۔ یہاں کے پہاڑوں سے نکالے گئے پتھر ملک بھر میں سپلائی کئے جاتے ہیں جبکہ یہاں بڑے پیمانے پر ماربل انڈسٹری بھی قائم ہے۔ ان ماربل فیکٹریوں میں اکثر مقامی مزدور کام کرتے ہیں جبکہ حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔


خبر کا کوڈ: 760804

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/760804/بونیر-ماربل-کان-میں-دھماکے-سے-1-مزدور-جاں-بحق-2-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org