QR CodeQR Code

بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کا امکان

12 Nov 2018 21:40

نجی ٹی وی کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی ہے جس کے بعد بجلی کی قیمت میں 64 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی ہے جس کے بعد بجلی کی قیمت میں 64 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، سی پی پی اے کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پر سماعت 14 نومبر کو نیپرا ہیڈکوارٹر میں ہوگی۔ واضح رہے کہ حکومت اس سے قبل گیس کی قیمتوں میں 10 سے لے کر 143  فیصد تک اضافہ کرچکی ہے جب کہ کابینہ نے بھی اس سے قبل بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی۔


خبر کا کوڈ: 760805

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/760805/بجلی-کی-قیمت-میں-ایک-بار-پھر-اضافہ-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org