0
Monday 12 Nov 2018 21:34

حکومتی دعوؤں سے اب قوم مایوس ہو رہی ہے، پیر معصوم نقوی

حکومتی دعوؤں سے اب قوم مایوس ہو رہی ہے، پیر معصوم نقوی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہلسنت پیر معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی امنگوں پر پورا اُترتی نظر نہیں آرہی، عمران خان کی گڈ گورننس اور 100 دن کا منصوبہ بھی کہیں نظر نہیں آرہا، یہ یوٹرن کی سیاست میں گم ہو گیا ہے، تبدیلی کے نام پر ووٹ دینے والے عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے، عدلیہ اور فوج کیخلاف غلیظ زبان استعمال کرنے اور کروڑوں افراد کی دل آزاری کرنیوالوں کیخلاف کارروائی نہ کرکے نیشنل ایکشن پلان کا مذاق اڑایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریاستی اداروں کیخلاف غلیظ زبان استعمال کرنیوالے کیخلاف کارروائی نہیں ہوتی تو مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال، طلال چودھری، نہال ہاشمی، دانیال عزیز او ر فیصل رضا عابدی کیخلاف مقدمات اور انہیں سزا دینے کا کیا جواز ہے، ان پر لگے الزامات پر بھی خاموشی اختیار کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ کفر و شرک کے فتوے جاری کرنیوالے دین کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، متعلقہ اداروں کو نوٹس لینا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت تبدیلی کے نعرے پر ووٹ لے برسر اقتدار آئی تھی، اب لوگ مایوس ہوتے جا رہے ہیں۔ دعووں کے غبارے سے ہوا نکلتی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 760810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش