0
Tuesday 13 Nov 2018 01:23

اشتہارات پر حکومتی کنٹرول ختم کر رہے ہیں، میرٹ پر اشتہار ملیں گے، فواد چوہدری

اشتہارات پر حکومتی کنٹرول ختم کر رہے ہیں، میرٹ پر اشتہار ملیں گے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اشتہارات پر حکومتی کنٹرول ختم کر رہے ہیں جبکہ وزیراعظم نے وزارتِ اطلاعات کو میڈیا ہاؤسز کے بقایاجات ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت میڈیا کے معاملات سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وفاقی سیکریٹری اطلاعات، پنجاب اور خیبرپختون خوا کے صوبائی وزرا اور بلوچستان کے ڈی جی پی آر نے شرکت کی۔

اجلاس سے متعلق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت کے فیصلوں سے میڈیا انڈسٹری متاثر ہوئی، گزشتہ حکومت نے اشتہارات کو سیاسی آلہ کار کے طور پر استعمال کیا، ہم اشتہارات کے سیاسی فوائد کے حق میں نہیں، اشتہارات پر حکومتی کنٹرول ختم کر رہے ہیں اور اشتہارات کے اجراء کے لیے میرٹ پر مبنی پالیسی بنا رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے میڈیا ہاؤسز کے مالی بحران کے شکار ہونے اور میڈیا سے درجنوں افراد کو برطرف کرنے کی خبریں زیرِ گردش ہیں جب کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام سے روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا جس کے بعد وزیراعظم نے میڈیا ہاؤسز کے بقایاجات فوری طور پر ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔


 
خبر کا کوڈ : 760837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش