0
Tuesday 13 Nov 2018 10:14

حکومت کا فرقہ پرستوں کی کانفرنس پر خاموش تماشائی بننا حیران کن ہے، جاوید رانا

حکومت کا فرقہ پرستوں کی کانفرنس پر خاموش تماشائی بننا حیران کن ہے، جاوید رانا
اسلام ٹائمز۔ ایم ایل اے مینڈھر اور نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر جاوید احمد رانا نے ریاستی گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ تحقیقات کروائیں کہ جموں میں فرقہ پرستی کی بنیاد پر کانفرنس کا انعقاد کیسے کیا گیا اور مسلمانوں کے خلاف کھلے عام زہریلی تقریریں کرکے نفرت کو پھیلانے کی کوششیں کیسے کی گئیں۔ جاوید احمد رانا نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ایک جٹ جموں نامی تنظیم نے کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں مقررین نے کھلے عام سماج کو تقسیم کرنے کے لئے ایک طبقے کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کیں۔

جاوید رانا نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی گورنر سے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ پرستوں کی کانفرنس کے انعقاد کی وجہ سے لوگوں کا اعتبار انتظامیہ اور پولیس محکمہ سے اٹھ گیا ہے کیونکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کا فرقہ پرستی پر مبنی کانفرنس کی اجازت دینا افسوسناک ہے جس میں مسلمانوں کی کالونیوں کو ڈوگروں کے لئے خطرہ قرار دیا گیا اور مسلمانوں کے خلاف زہر اگلا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی طرف سے نفرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی جو کہ قابل مذمت ہے۔
خبر کا کوڈ : 760846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش