QR CodeQR Code

امریکہ اور نیٹو افغان مسئلہ حل کرنے کے بجائے بڑھا رہے ہیں، ضمیر کابلوف

13 Nov 2018 10:01

ماسکو میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے روسی صدر کے ایلچی کا کہنا تھا کہ طالبان افغانستان سے فوج کے انخلا کا شیڈول دیں، افغانستان کے 60 فیصد حصے پر ابھی بھی طالبان کا کنٹرول ہے۔


اسلام ٹائمز۔ روسی صدر کے ایلچی ضمیر کابلوف نے روسی دارالحکومت ماسکو میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طالبان افغانستان سے فوج کے انخلا کا شیڈول دیں، افغانستان کے 60 فیصد حصے پر ابھی طالبان کا کنٹرول ہے۔ امریکہ اور نیٹو افغان مسئلہ حل کرنے کے بجائے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان افغانستان بارے ماسکو میں ہونے والے آئندہ اجلاس میں شرکت پر بھی آمادہ ہیں۔ وہ اصولی طور پر بات چیت کے لئے تیار ہیں اور افغانستان کے مسئلہ کے بات چیت کے ذریعے حل کو پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے پاس 17 سال کی طویل مدت تھی جس میں وہ اپنے بنیادی مقاصد حاصل کر سکتا تھا، 2001ء میں افغانستان میں طالبان کا نام و نشان تک نہ تھا لیکن اب ملک کا 60فیصد سے زیادہ حصہ ان کے کنٹرول میں ہے جو یقیناً افغانستان میں امریکہ اور نیٹو کی موجودگی کے باوجود ہے۔


خبر کا کوڈ: 760861

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/760861/امریکہ-اور-نیٹو-افغان-مسئلہ-حل-کرنے-کے-بجائے-بڑھا-رہے-ہیں-ضمیر-کابلوف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org