0
Tuesday 13 Nov 2018 11:38

ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے، ناصر شیرازی

ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے، ناصر شیرازی
اسلام ٹائمز۔ ملت جعفریہ کے سرکردہ افراد کی جبری گمشدگی پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی  نے "اسلام ٹائمز" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہمیں سوائے اللہ ربّ العزت کے کسی کا بھی خوف نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم جبری گمشدگی کیخلاف بات کرتے ہیں تو ہم پاکستانی آئین کے تقدس اور احترام کی بات کرتے ہیں، اگر ہم میں سے کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو لاؤ ہمیں عدالتوں میں پیش کرو، جو عدالت پاکستان کے وزیراعظم کو سزا دے سکتی ہے، وہ جرم ثابت ہونے پر ہمیں بھی سزا دے سکتی ہے۔ ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ کسی بھی پاکستانی کو اس کے مسلک کی وجہ سے لاپتہ کرنا عدالتوں کی عزت اُچھالنے کے مترادف ہے، سزا دینے کا اختیار صرف معزز عدالتوں کو ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ لاپتہ شیعہ افراد کو فوری رہا کیا جائے اور اگر ان کیخلاف کوئی کیس ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے، ادارے ماورائے قانون اقدامات سے باز رہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 760887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش