QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کا فورسز پر حملہ، افسر سمیت 3 اہلکار شہید

13 Nov 2018 12:01

شمالی وزیرستان میں نامعلوم دہشت گروں کے ایک گروپ نے ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی فورسز اہلکاروں پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا، یہ حلمہ رزمک سب ڈویژن کے علاقے روغہ بدر میں کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ رزمک سب ڈویژن کے علاقے روغہ بدر میں دہشت گردوں نے فورسز پر حملہ کر دیا، حملے کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 3 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں نامعلوم دہشت گروں کے ایک گروپ نے ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی فورسز اہلکاروں پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا، یہ حلمہ رزمک سب ڈویژن کے علاقے روغہ بدر میں کیا گیا۔ حملے کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 3 اہلکار موقع پر شہید ہوگئے، جبکہ فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔ شہیدوں کی لاشوں اور زخمی اہلکار کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمی اہلکار کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، تاہم سکیورٹی فورسز نے علاقے کو فوری طور پر گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 760894

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/760894/شمالی-وزیرستان-دہشتگردوں-کا-فورسز-پر-حملہ-افسر-سمیت-3-اہلکار-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org