QR CodeQR Code

پی ٹی آئی میں موروثی سیاست کی حوصلہ شکنی کیلئے اقدامات شروع

13 Nov 2018 12:14

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ جسے مرکز میں وزارت یا کوئی عہدہ ملا ہے اسکے کسی رشتہ دار کو صوبہ میں کوئی وزارت یا عہدہ نہیں ملے گا، اس سلسلہ میں وزیراعظم سے بات ہوئی ہے جبکہ کابینہ کی توسیع پر ایک ملاقات میں مزید بات ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے موروثی سیاست کی حوصلہ شکنی کیلئے اہم اقدامات کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وفاقی حکومت کا حصہ بننے والے پارٹی رہنماؤں کے رشتہ داروں کو صوبائی حکومت کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلٰی محمود خان کے درمیان مشاورت ہوچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق ضمنی الیکشن میں موروثیت کی بنیاد پر ٹکٹوں کی تقسیم پر تنقید کے بعد اب پی ٹی آئی نے مستقبل میں اس حوالہ سے نئی روایت قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ضمنی انتخابات میں وزیر دفاع پرویز خٹک کے صاحبزادے اور بھائی، جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے بھائیوں نے کامیابی حاصل کی تھی اور ان کے صوبائی کابینہ کا حصہ بننے کے حوالہ سے خبریں آرہی تھیں، تاہم اب ان کی شمولیت کے راستے بند کر دیئے ہیں۔ اس سلسلہ میں گذشتہ روز وزیراعلٰی محمود خان نے میڈیا سے بات چیت کے دوران تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جسے مرکز میں وزارت یا کوئی عہدہ ملا ہے اس کے کسی رشتہ دار کو صوبہ میں کوئی وزارت یا عہدہ نہیں ملے گا، اس سلسلہ میں وزیراعظم سے بات ہوئی ہے جبکہ کابینہ کی توسیع پر ایک ملاقات میں مزید بات ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 760895

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/760895/پی-ٹی-آئی-میں-موروثی-سیاست-کی-حوصلہ-شکنی-کیلئے-اقدامات-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org