0
Tuesday 13 Nov 2018 13:37

غزہ پر اسرائیلی بمباری سے مزید 3 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی بمباری سے مزید 3 فلسطینی شہید
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے علاقے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔ خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے نتیجے میں دو روز میں شہدا کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ صہیونی فوج نے 8 مختلف مقامات پر بمباری کی اور سرکاری املاک کو نشانہ بنایا جس سے الاقصیٰ ٹی وی چینل کی بلڈنگ سمیت کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ اسرائیلی بمباری کے بعد الاقصیٰ ٹی وی کی نشریات بھی بند ہوگئی ہیں۔ فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے راکٹ حملے کیے جس میں دو اسرائیلی ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے جن میں ایک فوجی بھی شامل ہے۔ غزہ سے اسرائیلی علاقوں پر 80 مارٹر گولے اور 120 راکٹ فائر کیے گئے۔ ایک راکٹ جنوبی اسرائیل کے شہر عسقلان میں ایک گھر پر گرا جس سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ غزہ کی حکمراں جماعت حماس نے اسرائیل پر مارٹر اور راکٹ حملوں کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔ اسرائیل اور غزہ کے درمیان نیا تنازع 2014 کی جنگ کے بعد سے خونریز قرار دیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسرائیلی خفیہ اداروں نے غزہ میں آپریشن کرتے ہوئے حماس کے مقامی رہنما سمیت 7 فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 760918
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش