0
Tuesday 13 Nov 2018 14:23

منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں توسیع

منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں توسیع
اسلام ٹائمز۔ بینکنگ کورٹ نے سندھ منی لانڈرنگ کیس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت میں توسیع کردی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی ضمانت ہوئی، سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور عدالت میں پیش ہوئے جب کہ گرفتار ملزمان حسین لوائی اور عبدالغنی مجید کو ایف آئی اے نے پیش کیا۔ آصف علی زرداری اور فریال تالپور فاضل جج کے روبرو حاضری لگوا کر روانہ ہوگئے۔ عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانت میں 10 دسمبر تک توسیع کردی۔

دوران سماعت ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے معاملے کی پیش رفت رپورٹ جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ نصیرعبداللہ، حسین لوتھا، عدنان جاوید، محمد عمیر سمیت 5 ملزمان مفرور ہیں، عدالت نے مفرور ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں، مفرور ملزمان کو باقاعدہ اشتہاری قرار دینے کے لئے قانونی تقاضے پورے کئے جا رہے ہیں، ملزمان کے گھروں پر اشتہارات چسپاں کردیئے ہیں، مفرور ملزمان کو باقاعدہ اشتہاری قرار دینے کے لئے قانونی تقاضے پورے کئے جا رہے ہیں۔ ملزمان کی جائیداد کی معلومات کے لئے متعلقہ کمشنرز کو خطوط لکھ دیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 760928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش